بھٹکل :28/اکتوبر(ایس او نیوز)سی بی آئی کی عدالت نے کرناٹکا کے سابق وزیر اعلیٰ یڈیورپا اور دیگر افراد کو پریرنا ٹرسٹ کک بیک معاملے میں بے قصور مانتے ہوئے فیصلہ صادرکرنا انصاف کے جیت کہتے ہوئے بی جے پی یوتھ مورچہ جنرل سکریٹری سنیل بی نائک نے پریس ریلیز جاری کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے فیصلے سے یہ واضح ہوتاہے کہ متعلقہ معاملہ میں یڈیورپا کو سازش کے ذریعے پھنسایا گیا تھا۔ اور یڈیورپا کے ساتھ بی جے پی پارٹی کو بھی ایک زبردست قوت حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا ہےکہ اگلے ودھان سبھا کے انتخابات یڈیورپا کی قیادت میں جیت حاصل ہونا یقینی ہے۔ پارٹی کارکنان الزامات پر دھیان نہ دیتے ہوئے پارٹی استحکام میں مصروف رہنے کی اپیل کی ہے۔